کمپیوٹر سائنس

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال، فرسٹ ایئرمیں کمپیوٹر سائنس کے لیے داخلے کا رجحان بڑھ گیا

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)کراچی میں فرسٹ ایئر داخلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے رجحان نے طلبہ کی دلچسپی کمپیوٹر سائنس کی جانب موڑ دی۔

شہرکے 156سرکاری کالجز میں کمپیوٹر سائنس کےلیے 31 ہزارنشستوں کے مقابلے میں 32 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،ڈائریکٹرکالجز کراچی گلاب رائے کےمطابق کمپیوٹر سائنس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا،دستیاب نشستوں سے زیادہ طلبہ وطالبات نے داخلے کےلیے درخواستیں جمع کرائی، میڈیکل فیکلٹی کے لیے 21 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اساتذہ تنظیموں نے انکشاف کیا ہےکہ بیشتر کالجزمیں جدیدسہولیات ہی موجود نہیں ہیں،جس سے طلبہ کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،شہرکے 50 کالجزمیں کمپیوٹر سائنس کی فیکلٹی موجودہے،26 کالجز میں نئے کمپیوٹر فراہم کیے گئے،جبکہ فرسٹ ایئر میں داخلوں کا عمل 15 جولائی تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں