شہباز شریف، نواز شریف

شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز کی مری میں اہم ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مری میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذمہ دار پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں وزیراعظم، پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے قائد نے آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکمتِ عملی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور روزانہ بنیاد پر ممکنہ قیمتوں کے تعین سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت نے اہم قومی و سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں