سرکاری اسکولوں

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ نظام مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایجوکیشن ڈیسک) سندھ کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ نظام ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ہر طالب علم کو ب فارم سے منسلک منفرد ڈیجیٹل شناخت ملے گی،نادرا کے تعاون سے طلبہ کا جدید ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم قائم ہوگا۔ نئے نظام کے تحت داخلہ، حاضری اور امتحانی ریکارڈ ایک ہی پروفائل میں محفوظ ہوگا۔

نادرا کے تعاون سے طلبہ کے ریکارڈ کا مربوط ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا،ڈیجیٹل نظام سے فرضی اور دوہرے داخلوں کے خاتمے میں مدد ملے گی،اسکول تبدیل کرنے یا تعلیم چھوڑنے والے طلبہ کا ریکارڈ بھی آسانی سے ٹریک کیا جا سکے گا۔

سندھ کے 600 اسکولوں میں ڈیجیٹل داخلہ رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی جاری ہے،ڈیجیٹل داخلہ نظام مرحلہ وار تمام سرکاری اور سرکاری معاونت یافتہ اسکولوں تک توسیع پائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم کااس حوالے سے کہناہے کہ ٹیکنالوجی سے شفافیت بڑھے گی، انسانی مداخلت کم اور تعلیمی منصوبہ بندی مزید موثر ہوگی،نادرا نے منصوبے کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت کو مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں