عامر خان

بار بار غیرمسلم خواتین سے شادی کرنے پر عامر خان کے خلاف فتوی جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی اب ایک نئے تنازع میں گھِر گئی ہے۔ اتر پردیش کے ایک عالم دین نے عامر خان اور گوری اسپرٹ کے نکاح پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور دونوں کی بین المذاہب شادی کے خلاف ایک فتوی جاری کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ شادی اسلامی قانون یعنی شریعت کے مطابق جائز نہیں ہے۔

عامر خان نے 5 جولائی کو گوری اسپرٹ سے کورٹ میرج کی تھی۔ مسلم پرسنل دارالافتا کے مفتی اعظم مولانا چودھری ابراہیم حسین نے اس شادی پر اعتراض کرتے ہوئے باقاعدہ فتوی جاری کیا ہے۔انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی مسلمان مرد کے لیے کسی ایسی عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے جو مسلمان نہ ہو، جب تک کہ وہ عورت اسلام قبول نہ کرلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شادی کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے اور جو لوگ اسے گناہ نہیں سمجھتے انہیں اللہ کو جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو توبہ کرتے ہوئے واپس آجانا چاہیے یہی ہماری شریعت میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں