لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اسکے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاآغاز ہوچکا ہے۔
پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 10 سینٹرز میں جمعرات تک جاری رہیں گے۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا جائے گا۔ ایسے امیدواران جو مارچ 2023میں منعقد ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہونگے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں،4ستمبر2023کو شروع ہونے والے خزاں کے سیشن میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔