پولیو وائرس

کراچی ، ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

کراچی(ہیلتھ نیوز)کراچی میں ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔سندھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی کے مطابق صوبے میں پولیو وائرس سے متعلق 21 ماحولیاتی نمونے منفی، جب کہ صرف ایک میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

جون میں سندھ کے سیوریج کے پانی سے 29 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے، جن میں اکیس نمونے منفی آئے، جب کہ 7 نمونوں کی رپورٹ تاحال زیرِ عمل ہے، مثبت ماحولیاتی نمونہ کراچی ایسٹ سے رپورٹ ہوا ہے۔حالیہ رانڈ میں سندھ کے کسی اور ضلع سے مثبت ماحولیاتی نمونہ رپورٹ نہیں ہوا، پولیو ویکسینیشن مہم کا اگلا رانڈ کراچی کے تمام اضلاع میں 6 سے 12 جولائی تک ہوگا، والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں اور بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں