لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ورسک روڈپشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشتگردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں،مسلح افواج، رینجرز، پولیس سمیت دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان شااللہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ مریم نواز نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔