کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ خواتین کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے حقیقی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے بھائیوں سے، بیٹوں سے اور شوہر سے بہت اچھی دوستی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے میری نہ کوئی بیٹی ہے اور نہ ہی کوئی بہن ہے، میری زندگی میں بھائی، بیٹے اور شوہر ہیں، مرد ہی مرد ہیں، تو میری اپنے بھائیوں سے بہت اچھی دوستی ہے، میں بھائیوں سے ساری باتیں کر لیتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ شوہر سے زیادہ باتیں نہیں کرتی کیونکہ شوہر باتیں دل میں رکھتے ہیں اور موقع ملتے ہی طعنے بھی دے دیتے ہیں، تو شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ شوہروں کے اندر کی عورت بدلہ لینے کے لیے کبھی بھی جاگ سکتی ہے، میں نے یہ تجربہ خود کر کے دیکھا ہے، اب میں بھائیوں کے علاوہ اپنے بیٹوں سے بھی ساری باتیں کر لیتی ہوں، لیکن شوہر کو ہر بات نہیں بتاتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوہروں کو ساری باتیں بتانے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہے، اور نہ بتائیں تو کوئی نقصان بھی نہیں ہے، اس لیے شوہروں کو ساری باتیں نہیں بتانی چاہئیں۔