دل کی لکیر، دماغ کی لکیر، قسمت کی لکیر اور زندگی کی لکیر۔ دولت کی لکیر ان چار بڑی لکیروں میں شامل نہیں ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر قسمت کا حال بتانا ایک قدیم فن ہے اورعلم نجوم کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ہاتھ میں دولت کی لکیر دیکھ کر بتایا جا سکتا ہے کہ آپ زندگی میں کتنی دولت حاصل کر پائیں گے۔ماہرین کے مطابق ہتھیلی میں 4مرکزی لکیریں ہوتی ہیں، دل کی لکیر، دماغ کی لکیر، قسمت کی لکیر اور زندگی کی لکیر۔ دولت کی لکیر ان چار بڑی لکیروں میں شامل نہیں ہے مگر یہ ان چاروں سے منسلک ضروری ہوتی ہے۔ ہر شخص کے ہاتھ میں دولت کی لکیر ایک جیسی نہیں ہوتی۔ ہاتھ میں کئی طرح کی لکیریں ہو سکتی ہیں جن میں سے ہر ایک آپ کی دولت کی مختلف زاویوں سے عکاسی کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دولت کی لکیروں میں سے اکثر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہیں جبکہ بعض بالکل مختلف جگہوں پر ہوتی ہیں۔ ان لکیروں کا مختلف جگہوں پر ہونا کوئی بری بات نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قسمت دوسروں سے کتنی مختلف ہے۔ دولت کی چار بڑی لکیریں ہوتی ہیں جن میں سے پہلی انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہے اور شہادت کی انگلی کی جڑ تک جاتی ہے۔ یہ لکیر آپ کے دولت کمانے کی قدرتی صلاحیتوں کی غمازی کرتی ہے۔ اگر یہ لکیر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہو کر شہادت کی انگلی تک جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بہت سی دولت ورثے میں یا دیگر خاندانی ذرائع سے ملے گی۔
دولت کی دوسری لکیر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہو کر درمیانی انگلی تک جاتی ہے۔ یہ لکیر ظاہر کرتی ہے کہ آپ اپنے کاروبار سے کتنی دولت کمائیں گے۔ لکیر جتنی لمبی اور واضح ہو گی آپ اتنی ہی زیادہ دولت کمائیں گے۔ دولت کی تیسری لکیر انگوٹھے کی جڑ سے شروع نہیں ہوتی بلکہ انگوٹھے کی مخالف سمت میں ہتھیلی کے نچلے حصے سے شروع ہوتی ہے۔ اس میں دماغ اور شہرت کی لکیریں بھی شامل ہوتی ہیں۔ دماغ کی لکیر افقی ہوتی ہے جو ہتھیلی کے درمیان میں ایک سے دوسری طرف جاتی ہے اور شہرت کی لکیرعمودی ہوتی ہے ہتھیلی کے نچلے حصے سے اوپر درمیانی یا انگوٹھی والی انگلی تک جاتی ہے۔دولت کی چوتھی لکیر دماغ کی لکیر سے ہی شروع ہوتی ہے اور انگوٹھی والی انگلی تک جاتی ہے۔ راستے میں یہ شہرت کی لکیر کو عبور کرتی ہے۔ یہ لکیر اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ آپ کی قسمت تیز ہے اور حیران کن طور پر آپ کو دولت ملے گی۔