ٹورنٹو(انٹرنیشنل نیوز )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران دیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید ایک سال کی چھوٹ دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے 7 لاکھ سے زائد چھوٹے کاروباروں کو فائدہ ہوگا، حکومتِ کینیڈا نے کووڈ کی وبا کے دوران 9 لاکھ چھوٹے کاروباروں کو مجموعی طور پر 49 ارب ڈالر کے بلاسود قرضے دیے تھے۔حکومت نے چھوٹے کاروبار کے مالکان سے کہا تھا کہ اگر وہ مقررہ وقت میں 40 ہزار سے 60 ہزار ڈالر کے قرضے واپس کر دیں گے تو انہیں 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک معاف کر دیے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا تھا کہ جو قرض دار یہ سہولت نہ لینا چاہیں، وہ دو سال میں اپنے پورا قرضہ واپس کر دیں۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نئے فیصلے کے مطابق اب قرضوں کی واپسی کیلئے دو سال کی مدت بڑھا کر تین سال کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چھوٹے کاروبار کے 21 فیصد مالکان اپنے قرضے اس سال پہلے ہی ادا کرچکے ہیں۔