صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا ایران کیساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل بارے کچھ بتانے سے گریز

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کر دیا اور دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کر دیا اور صرف اتنا کہا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی تیز کرسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کا کنٹرول صرف امریکی بحریہ کے پاس ہے۔ہماری ناکہ بندی ناقابلِ تسخیر رہی ہے، یہ فولادی دیوار کی مانند ہے اور ہم صرف ان لوگوں کو داخل ہونے دیتے ہیں جنہیں ہم اجازت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کچھ پیچیدہ ہے کیونکہ ایران کبھی کبھار آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ان بارودی سرنگوں کا سراغ لگا لیتے ہیں، آپ جانتے ہیں، ہم نے پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں