بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے قومی صحت کمیشن کے زیر اہتمام چین کی انسداد وبا کی پالیسی پر بریفنگ کے بعد، فرانسیسی زبان والےممالک کے سفراء نے سی جی ٹی این کے فرانسیسی چینل کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چین کی مختلف کوششوں کی توثیق کی۔
چین میں مڈغاسکر کے سفیر جین لک رابنسن نے کہا کہ چین انسداد وبا کی پالیسی کو وقت اور صورتحال کے مطابق مستعدی کے ساتھ ہم آہنگ کر رہا ہے اور چینی اور غیر ملکی اہلکاروں کے تبادلے اور رابطے کو فروغ دے رہا ہے اورمڈغاسکر ایک طویل عرصے سے اس کا منتظر تھا۔ امید ہے کہ مڈغاسکر اور چین مستقبل میں بھی تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے اور اقتصادی بحالی کو فروغ دیں گے۔
چین میں جمہوریہ گنی کے سفیر می کوئیتہ امیناتانے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے افریقی ممالک میں سے ایک ہونے کے ناطے گنی ہمیشہ چین کے لیے دوستی کے دروازے کھلے رکھے گا اور گنی میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔
چین میں الجزائر کے سفیر حسن ربیحی نے گزشتہ تین سالوں میں چین کی جانب سے انسداد وبا کےسائنسی اقدامات کی توثیق کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ چین کی انسداد وبا کی پالیسی کو صورتِ حال کے مطابق ہم آہنگ کرنے کو درست زاویے سے دیکھیں۔انہوں نےمستقبل میں چین اور الجزائر کے درمیان تعاون پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔