لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے خصوسی عدالت کا قیام بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق اشتغاثہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق آرٹیکل چھ کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتا۔ صرف وزیراعظم کے حکم پر کاروائی آئین کی خلاف ورزری ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست کی منظوری دے دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مشرف کیس کا فیصلہ سنایا۔