چکوال

لاہور ہائیکور ٹ ،چکوال فائرنگ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے متفرق درخواست دائر

لاہور(کورٹ نیوز )لاہور ہائیکورٹ میں چکوال سی سی ڈی کی فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہانیہ کا قتل ایک الگ واقعہ نہیں بلکہ سنگین غلطی ہے، سی سی ڈی کی شفافیت ظاہر اور احتساب کا فقدان نظر آتا ہے، سکاٹ لینڈ یارڈ کی معاونت سے تحقیقات کرائی جائے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلی عدلیہ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں