(زنیر چوہدری اوسلو ، ناروے)پاکستان وزارت برائے اورسیز نے ناروے کے لیے جنید طارق شیخ کو فوکل پرسن کمیونٹی نامزد کردیا . ناروے میں مقیم جنید طارق شیخ پاکستانی کمیونٹی کےلیے بطور ترجمان اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی افطار ڈنر کے دوران پاکستان ایمبیسی سے ویلفیئر اتاشی آصف محمود نے خطاب کرتے ہوئے جنید طارق کو فوکل پرسن برائے پاکستانی کمیونٹی مقرر کیا۔ اس موقع پر آصف محمود کا کہنا تھا کہ ہم چاہئیں مدنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور اسی مقصد کے ساتھ پاکستان ایمبیسی ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل محدود وسائل اور وقت میں حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔
اس موقع پر نامزد ہونے والے فوکل پرسن جنید طارق کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ناروے میں مقیم ہچاس ہزار پاکستانیوں کے ساتھ ہر طرح سے رابطے رہنے کی کوشش کریں گے اور ان کے مسائلُہر سظح پر حل کرنے کے تمام وسائل بروئےکار لائیں گے
تقریب میں پاکستانی ایمبیسی سے ناصر شفیق، تحتیک کشمیر پاکستان کے رکن حاجی انعام کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔