لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے مشیر براہے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی معاملات، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور محکمانہ امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے حوالے سے کہا گیاہے کہ ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔