کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ اہلیہ نے ملاقات کے تیسرے دن ہی شادی کی پیش کردی تھی ،
دونوں کے تعلقات کو نصف صدی گزر چکی۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میرے میں ایسی خصوصیت ہے کہ لوگوں کو دیکھ کر بتا سکتا ہوں کہ وہ کامیاب اداکار بن سکیں گے یا نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ شوبز کے 90فیصد لوگ فالتو ہوتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لاتعداد کردار ادا کئے لیکن کبھی کسی کردار کا برا یا اچھا اثر نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کردار کو شوٹنگ سیٹ پر ہی چھوڑ کر آتا تھا جبکہ کی اہلیہ کردار کو گھر لے آتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اہلیہ ثمینہ سے پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی سٹیشن پر ہوئی تھی، ملاقات کے تیسرے ہی دن ثمینہ نے شادی کی پیشکش کردی جس پر حیران رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کی پیش کش کے بعد کچھ عرصہ ہم تعلقات میں رہے ،آج ان کے تعلقات کو نصف صدی گزر چکی ہے جبکہ شادی کو 48 سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری سب سے بڑی اچیومنٹ میری دو صاحبزادیاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے 12سال تک ہمارے ہاں اولاد نہیں ہوئی تھی جب تاخیر سے اولاد ہوئی تو بیٹی کی ولادت ہوئی،خوش قسمتی سے کچھ عرصے بعد ایک بار پھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ دو بیٹیوں کی پیدائش پر لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ بیٹا بھی ہونا چاہئے جس پر میں لوگوں کو کہتے تھا بیٹے کا کیا کرنا ہے؟۔