اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ۔
صدر نے قومی اسمبلی کااجلاس 17 اگست کو شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دی۔صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاﺅں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی۔صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔