لاہو ر( نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد (ن) لیگی سینئر رہنمائوں کو اہم ہدایات بھی جاری کیں ۔