ریاض(انٹرنیشنل نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے جھگڑا ختم کریں اور ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روک دیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہزادہ فیصل کو سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا فون آیا جس کے دوران انہوں نے سوڈان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل نے سوڈانی جماعتوں سے ایک ایسے سیاسی حل کا سہارا لینے کے لیے مملکت کے مطالبے کی تجدید کی جو سوڈان اور اس کے عوام کو سلامتی اور استحکام کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے،کال کے دوران شہزادہ فیصل نے انسانی ہمدردی کے کاموں کی بحالی پر زور دیا۔
شہزادہ فیصل نے کہا کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت اور بنیادی امداد کی آمد کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی حفاظت کے لیے سوڈانی جماعتوں کے عزم پر عمل درآمد کیا جائے۔