کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرہ کردیا۔
کراچی سے جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پراجیکٹ آ مل کر کھاتے ہیں تکمیل تک پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پیپلز پارٹی کے منفی ہتھکنڈوں کے تحت کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جو وفاق میں اتحادی ہے اور صوبائی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پی پی، ایم کیو ایم کی لائے جانی والی نگراں حکومت جانبدار ہوگی، ایم کیو ایم کی فرینڈلی اپوزیشن سے سندھ 15 سالوں میں ترقی نہیں کرسکا۔