روئی کی قیمتوں

روئی کی قیمتوں میں تیزی، فی من 500 روپے اضافہ ریکارڈ

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔چیئرمین ایکسچینج گنرز فورم (ای جی ایف) احسان الحق کے بیان کے مطابق پنجاب میں روئی کی قیمت 19 ہزار 300 روپے فی من جبکہ سندھ میں 18 ہزار 400 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روئی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاﺅ کا امکان بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں