کراچی(کامرس ڈیسک)برآمدات کے محاذ پر اہم پیشرفت، پاکستانی کمپنی کوسعودی عرب، یو اے ای سمیت 6 خلیجی ممالک تک رسائی مل گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمپنی نے خلیجی ممالک کوٹائربرآمدات کرنے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کوارسال کردیں۔
اس حوالے سے لکھے گئےخط میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی ٹائرسازکمپنی کوگلف اسٹینڈرڈائزیشن آرگنائیزیشن سے باضابطہ منظوری مل گئی ہے، پاکستانی کمپنی بحرین،قطر،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سمیت جی ایس او کے دیگر رکن ممالک کو ٹائر برآمد کریگی۔