بیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے، اس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی،تائیوان انتظامیہ کی علیحدگی پسند کاروائی تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے تباہی کا باعث بنے گی ۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت دفاع کی طرف سے رسمی پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا کہ اطلاع کے مطابق متعدد امریکی دفاعی کمپنیوں کا وفد ڈرونز اور دیگر دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ پروڈکشن پر تبادلہ خیال کے لئے مئی کے اوائل میں تائیوان کا دورہ کریگا، اس پر ترجمان کا کیا تبصرہ ہے؟سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان تھان کھی فی نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکہ کے ”ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس” ہمیشہ سے دنیا بھر میں اسلحے کے پھیلاو، جنگیں برآمد کرنے اور بھاری منافع حاصل کرنے کے خواہاں رہے ہیں۔ تائیوان انتظامیہ کی جانب سے بیرونی طاقت کے سہارے علیحدگی پسند سرگرمیاں قابل مذمت ہیں اور یہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے گہری تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ کوئی شخص یا کوئی طاقت قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے چینی عزم اور ارادے کو متزلزل نہیں کر سکتی اور نہ ہی وہ چین کے ناگزیر اتحاد کے تاریخی عمل کو روک سکتی ہے۔