چینی

شوگرز ملز ایسوسی ایشن نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت طلب کرلی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )شوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی،حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی کی پیداوار اوردستیاب اسٹاک سے متعلق اعداد وشمار بھی فراہم کردئیے ہیں،شوگرملزایسوسی ایشن کاموقف ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 78 لاکھ ٹن ہے جبکہ 10 لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے،جسے برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

حکومت نے شوگر ملز اورکین کمشنر کے اعداد و شمار کا جائزہ لینا شروع کر دیا، شوگر ملز کی جانب سے اسٹاک میں موجود3لاکھ ٹن درآمدی چینی بھی ظاہرکرنے کا شبہ ہے، اعداد و شمار کے جائزے کے بعد اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی فیصلہ کرے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں