روبینہ اشرف

بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو ڈپریشن سے بچانے کیلئے شوہر محبت اور وقت دیں، روبینہ اشرف

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ و فلمساز روبینہ اشرف نے خواتین کی صحت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں معاشرے میں حمل اور زچگی کے بعد ہونے والی ذہنی کیفیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ بچے کو جنم دینا ہر عورت کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ اس مرحلے سے کس قدر مشکل حالات میں گزر رہی ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ حمل کے دوران عورت کی جلد، جسم اور مجموعی جسمانی کیفیت میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جس کے باعث وہ خوشی کے ساتھ ساتھ شدید بے چینی اور ذہنی دبا ﺅکا بھی شکار ہو سکتی ہے۔ اگر اس دوران خاتون کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ شدید ڈپریشن میں جا سکتی ہے۔

روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ حمل سے لے کر زچگی کے بعد تک شوہر کی محبت، تعاون اور ہمدردی عورت کے لیے بے حد ضروری ہوتی ہے، کیونکہ اس مرحلے میں متعدد ذمہ داریوں کو سنبھالنا اس کے لیے انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں