صدرِ مملکت

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا،صدرِ مملکت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں فتنہ الخوارج کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں