انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کم از کم اکتوبر سے پہلے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو)میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکے گا کیونکہ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہو گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو ماہ کی پارلیمانی چھٹی ہے، اکتوبر میں ارکان پارلیمنٹ کے واپس آنے کے بعد بہت سی (دیگر) قانون سازی کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوان نے مزید کہا کہ بہت سے بین الاقوامی معاہدے اور بہت سی قانون سازی کی تجاویز ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم ان سب تجاویز پر ان کی اہمیت کے مطابق غور کریں گے، لیکن ہمارا مقصد اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ اپنا اجلاس دوبارہ شروع کرے گی ۔
مجھے لگتا ہے کہ اس کا سپیکر اس مسئلے کو ترجیح دینے پر راضی ہو جائے گا۔ بعض مغربی رہنماں نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکیہ آنے والے ہفتوں میں توثیق کا عمل مکمل کر لے گا۔