لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد، محمد معاذ ظفر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور ،
ڈی ایس پی، پی ایچ پی بہاولپور بختیار احمد کو ایس ڈی پی او، احمد پور شرقیہ بہاولپور،
ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ ، بہاولپور عبدالرحیم کو پی ایچ پی پنجاب، لاہور
ایس ڈی پی او احمد پور سیال، جھنگ جاوید اقبال کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں