لندن(سپورٹس نیوز)انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے 14 ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 14 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین گئے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے 15 ہزار رنز سکور کر رکھے ہیں۔
جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 150 سے زائد میچز کھیلتے ہوئے 14 ہزار سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 40سے زائد سنچریاں اور 60 سے زائد نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 50 کے قریب رہی ہے، جو ان کی غیر معمولی مستقل مزاجی اور اعلی معیار کی عکاسی کرتی ہے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق جو روٹ جدید دور کے عظیم ترین ٹیسٹ بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے پاس مزید کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع موجود ہے۔