ایم ون موٹر وے

مارگلہ روڈ ایکسٹینشن منصوبہ، اسلام آباد کو ایم ون موٹر وے سے براہِ راست ملانے کی تیاریاں تیز

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنے اور شہریوں کو موٹر وے تک آسان رسائی فراہم کرنے کےلئے مارگلہ ایونیو (مارگلہ روڈ) کو موٹر وے ایم ون سے ملانے کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ منصوبے کے تحت مارگلہ ایونیو کو سنگجانی کے قریب جی ٹی روڈ کے راستے ایم ون موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق منصوبے کے اسلام آباد حصے میں تقریبا 2.7 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، جس میں دونوں اطراف تین، تین لین کی مرکزی شاہراہ، سروس روڈز، انٹرچینج، انڈر پاسز اور پل شامل ہیں۔ منصوبے کی لاگت تقریبا 3.58 ارب روپے بتائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا ہے، جبکہ زمین کے حصول اور تعمیراتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کے شمالی علاقوں، بالخصوص ڈی بارہ اور گردونواح کے شہریوں کو موٹر وے تک براہِ راست اور آسان راستہ میسر آئے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ مرگلہ روڈ ایکسٹینشن مکمل ہونے کے بعد کشمیر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دبا ﺅکم ہوگا، جبکہ اسلام آباد سے پشاور موٹر وے (M-1) تک سفر زیادہ تیز اور آسان ہو جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کا ہدف دسمبر 2026 بتایا گیا ہے۔یہ منصوبہ اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے شہری پھیلا اور مستقبل کی ٹریفک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں