تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ برکس گروپ کی امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے پندرہویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ڈالر پر اںحصار کم کرنے کے لیے برکس ارکان کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت اور معاشی معاملات کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برکس ایجنڈا ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی شعبوں میں رکن ممالک کے تعاون کی حمایت کرتا ہے۔