واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے، گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ طوفانی ہواوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina بھی جل کر تباہ ہوگیا۔دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے بھی ہوائی کے جنگلات میں آگ کو بڑا سانحہ قرار دے دیا۔