لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 11نومبر تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے، ٹی وی پروگرام میں ہونے والی گفتگو کی ذمہ دار میں نہیں ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 11نومبر تک ملتوی کردی۔مریم اورنگزیب کے خلاف تھانہ گرین ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔