میررضا قتل کیس

میر رضا قتل کیس کی تفتیش دوسرے تھانے میں منتقل، شناخت مٹانے کیلئے چہرہ تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف

کراچی(کرائم رپورٹر ) میر رضا کیس میں مقدمے کی تفتیش تھانہ فیروزآباد سے ہٹا کر تھانہ زمان ٹان منتقل کردی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر مقدمے کی تفتیش منتقل کی گئی ہے، کیس کی تفتیش تھانہ زمان ٹان ڈسٹرکٹ کورنگی میں انسپکٹر چوہدری غضنفر علی کریں گے۔

احکامات کے مطابق تھانہ فیروز آباد، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 795/2026 بجرم دفعہ 365/302/201 تعزیراتِ پاکستان کی تفتیش کی فوری منتقلی کردی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق انسپکٹر چوہدری غضنفر علی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی میں مقدمے کی تفتیش مکمل کریں گے۔انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تفتیش انصاف، شفافیت، قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، تفتیش کے بعد رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کی جائے۔

دوسری جانب میر رضا کیس میں مقتول کی لاش کو تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہےکہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ میں معلوم ہوا کہ رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، تیزاب پھینکنے کا مقصد شناخت کو مٹانا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان بھی نہ سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں