لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ اتار چڑھاﺅ کا نام ہی زندگی ہے،زندگی میں آنے والی مایوسیوں کو کبھی سر پر سوار نہیں کیا۔
ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی فلموں میں گانوں کی روایت کم ہورہی ہے تاہم فلموں کا جتنا بھی میوزک بن رہا ہے اچھا بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جتنے گلوکار ہیں وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حدیقہ کیانی نے کہا پاکستان میں نوجوان نسل بہت اچھا میوزک کر رہی ہے۔
کوک سٹوڈیو کے علاوہ بہت سارے دوسرے پلیٹ فارمز کا ہونا میوزک انڈسٹری کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ ایک سوال پر حدیقہ نے کہا ہر انسان کی زندگی میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں اور اسے ہی زندگی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کئی بار مایوس ہوئی لیکن میں نے مایوسی کو سر پہ سوار نہیں کیا بلکہ مایوسی میں ہی امید کی کرن نظر آتی ہے۔