• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

چین ، ایشیا بحرالکاہل میں علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ، چینی صدر

News Editor by News Editor
نومبر 17, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

سان فرا نسسکو(نمائندہ خصوصی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ "چینی طرز کی جدیدکاری 1.4 ارب سے زائد چینیوں کو بہتر زندگی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے لئے وسیع تر مارکیٹ اور بے مثال تعاون کے مواقع دے گی اور دنیا کی جدیدکاری میں مضبوط حوصلہ افزائی بھی کرے گی۔ جمعہ کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق چینی صدر نے ان خیا لات کا اظہار
سان فرانسسکو میں منعقدہ ایپک بزنس لیڈرز سمٹ میں "چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا اور ایشیا بحرالکاہل تعاون میں ایک نیا باب رقم کرنا ” کے عنوان سے ایک تحریری تقریر میں کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیا بحرالکاہل خاندان کے رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، ایشیا بحرالکاہل کی تعمیر کی ہے اور اس خطے کو فائدہ پہنچایا ہے، اور ایشیا بحرالکاہل کی معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا جاری رکھا ہے۔ 2022 میں ایپک ارکان کے ساتھ چین کی درآمدات اور برآمدات کا حجم ملک کی کل درآمدی اور برآمدی مالیت کا 59.7فیصد رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایپک معیشتوں کی طرف سے چین میں کی جانے والی سرمایہ کاری چین کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری کا 86.6 فیصد ہے، چین کے ٹاپ 10 تجارتی شراکت داروں میں سے آٹھ ایپک کے رکن ہیں، اور چین 13 ایپک معیشتوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چین ایک اہم طاقت بن چکا ہے جس پر ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اقتصادی انضمام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے انحصار کیا جاسکتا ہے۔
چین ہمیشہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقائی تعاون میں فعال طور پر شامل رہا ہے اور ہمیشہ ایشیا بحر الکاہل کے کھلے پن اور تعاون کا پروموٹر رہا ہے۔ 2013 میں چین نے ایشیا بحرالکاہل ہم نصیب معاشرے کا تصور اجاگر کرنے پر زور دیا، اور 2014 میں باہمی اعتماد، شمولیت، تعاون اور جیت جیت تعاون پر مشتمل ایشیا بحر الکاہل شراکت داری کی تعمیر کی وکالت کی۔2021 میں چین نے ایشیا بحر الکاہل کمیونٹی کی تعمیر کے گہرے معنیٰ کی جامع طور پر وضاحت کی اور 2022 میں بھی چین نے ایشیا بحرالکاہل خطے کی مستقبل کی ترقی اور تعاون کے بارے میں اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ چین نے ہمیشہ ایشیا بحر الکاہل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے علم کو بلند رکھا ہے اور ایشیا بحرالکاہل تعاون کی سمت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔
چین جو اس وقت جدیدیت کی جانب بڑھ رہا ہے ایشیا بحر الکاہل خطے اور دنیا کی ترقی کے لئے مزید مواقع اور نئے ترقیاتی نمونے فراہم کرے گا ، اور جدیدیت کے حصول کے لئے بنی نوع انسان کو نئے انتخاب بھی فراہم کرے گا۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے کہا "ہم صرف چین کی جدیدکاری کو آگے نہیں بڑھا رہے ہیں، بلکہ ہم جدید کاری کے حصول کے لئے ترقی پذیر ممالک سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ "یہ ایک عظیم وژن ہے، جو انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کے عین مطابق ہے، اور چین اس مقصد کی تکمیل کے لیے بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے مشترکہ ترقی کے لئے تعاون کا ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے ، جس سے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو جدید کاری کی رفتار تیز کرنے میں مدد ملی ہے ، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے ، مختلف ممالک اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدکاری کا راستہ تلاش کرسکتے ہیں اور چینی طرز کی جدیدکاری کے مواقع بھی بانٹ سکتے ہیں۔ جیسا کہ برطانوی اسکالر مارٹن جیکس نے کہاکہ چین کی جدیدکاری کا ثمر دنیا کے لئے مواقع فراہم کرتا ہے ، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لئے.
گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیا بحرالکاہل خطے نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں، جس سے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے اور نئے ترقیاتی انجن کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی تھنک ٹینک گلوبل سلک روڈ ریسرچ الائنس کے بانی صدر ضمیر اعوان کا ماننا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے ترقی پذیر ممالک کو جدید کاری کی رفتار تیز کرنے میں مدد دی ہے۔اسی طرح انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ، برونائی، کمبوڈیا، ملائیشیااور دیگر ممالک میں مختلف عملی تعاون کے منصوبوں نے خطے کی مشترکہ خوشحالی کے امکانات کو واضح کر دیا ہے۔
انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے اعلیٰ ترین مقصد کے ساتھ ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مختلف ممالک کے لئے مشترکہ طور پر جدیدکاری اور بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے کا راستہ ہے۔ چین ایشیا بحرالکاہل خطے کے ساتھ ہاتھ ملانا اور دنیا کے ساتھ چلنا جاری رکھے گا، اور مشترکہ مستقبل اور ایک بہتر دنیا کے حامل ایشیا بحر الکاہل ہم نصیب سماج کی تعمیر میں چینی دانش مندی اور قوت کا کردار ادا کرے گا۔ چینی صدر کی تحریری تقریر نے ایک بار پھر اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے لیے چین کے عزم کا مضبوط اشارہ دیا اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے اور دنیا میں اقتصادی ترقی کے لیے ایک نئی سمت دکھائِی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی صدر
Previous Post

سان فرانسسکو کی ملاقات کو چین امریکہ تعلقات کا نیا نقطہ آغاز بننا چاہیے،چینی میڈ یا

Next Post

چینی اور امر یکی وزرائے تجا رت کے ما بین مخصوص تشویش کے امور پر تبادلہ خیال

News Editor

News Editor

Next Post
چینی اور امر یکی وزرائے

چینی اور امر یکی وزرائے تجا رت کے ما بین مخصوص تشویش کے امور پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading