پاکستان میں سولر پینلز کی خریداری پر 5 سے 25 سال تک کی وارنٹی دی جاتی ہے، مگر وارنٹی کلیم کے عمل میں کئی مشکلات پیش آتی ہیں۔
سولر پینلز کے بیچنے والے زیادہ تر کمپنیاں پروڈکٹ اور پرفارمنس دونوں وارنٹیز فراہم کرتی ہیں، تاہم وارنٹی کلیم کے لیے کمپنی کو خرابی کی نوعیت جانچنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر خرابی صارف کی غلط تنصیب یا حادثے کی وجہ سے ہو، تو وارنٹی کلیم نہیں ہو سکتا۔
پاکستان میں کئی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں، جہاں سے براہ راست یا دکاندار کے ذریعے وارنٹی کلیم کیا جا سکتا ہے۔ اگر کمپنی کا دفتر نہیں، تو دکاندار کے ذریعے کلیم کی اجازت ملتی ہے۔