خلیل الرحمان قمر

میں کسی کے دباﺅ یا مشورے پر اپنی رائے دینا بند نہیں کروں گا، خلیل الرحمان قمر

لاہور (شوبز رپورٹر) مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیٹے دوراب خلیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ ان کے مشورے پر میڈیا سے دور ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں جب خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ واقعی اپنے بیٹے کے مشورے پر خاموش ہوگئے ہیں تو انہوں نے اس دعوے کو مکمل طور پر رد کردیا۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں کسی کے کہنے پر خاموش نہیں ہوا، دراصل میری صحت کے کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے میں میڈیا پر نہیں آ رہا تھا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ میرا اپنا ایک ذہن ہے اور میں اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کے کہنے پر انٹرویوز دینا بند کر دیے۔خلیل الرحمان قمر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ میں کسی کے دبا یا مشورے پر اپنی رائے دینا بند کر دوں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں