واشنگٹن(کامرس ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا ﺅ کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 68 اعشاریہ 97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 72 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، جغرافیائی کشیدگی اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پالیسیوں کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھا برقرار رہ سکتا ہے۔