وفاقی وزیرصحت

شعبہ صحت میں فوری توجہ کی ضرورت ہے ، ہرروز 300 بچے جان کی بازی ہارتے ہیں،وفاقی وزیرصحت

کراچی (ہیلتھ نیوز)وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں یومیہ 300 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کمزور نظام کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی میں ہیلتھ مینول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ملک کے شعبہ صحت میں فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کے باعث لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔اس موقع پر اے کے یو ہیلتھ مینول کی تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مینول سے دور دراز بیٹھا معالج بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں