کراچی: سال 2025 کا پہلا سورج گرہن ہفتے کے روز ہوا، لیکن پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق، سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 51 منٹ پر شروع ہوا اور شام 5 بجکر 44 منٹ پر ختم ہوا۔ مجموعی طور پر یہ فلکیاتی واقعہ 5 گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہا، مگر پاکستان میں نظر نہیں آیا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق، اس کی بنیادی وجہ نئے چاند کی پیدائش تھی، جس کی وجہ سے سورج گرہن کا راستہ پاکستان سمیت بعض دیگر ممالک سے ہٹ کر گزرا۔
یورپ، مغربی افریقہ، شمالی امریکہ اور بحر اوقیانوس کے بعض حصوں میں اس گرہن کو واضح طور پر دیکھا گیا۔