• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home شوبز
نادیہ خان

خواتین کا مالی طور پر آزاد ہونا طلاق بڑھنے کی بڑی وجہ ہے، نادیہ خان

News Editor by News Editor
جنوری 11, 2023
in شوبز
0 0
0

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاق کی شرح بڑھنے کی کئی وجوہات بتائی ہیں۔

 

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں اس نازک موضوع پر گفتگو کی اور کہا آج کل شادیاں ٹوٹنے کی وجہ بے وفائی ہے کیونکہ اگر دیکھا جائے تو 90 کی دہائی میں کسی لڑکے کو کوئی لڑکی اچھی لگتی تھی تو اس کے لیے بہت مشکل ہوتا تھا کہ وہ اس لڑکی سے بات کرسکے۔

 

انہوں نے کہا آج کل سوشل میڈیا کے دور میں یہ چیز بہت آسان ہوگئی ہے، لوگ ڈیٹ پر جاتے ہیں، گھروں میں چلے جاتے ہیں، پہلے ایسا نہیں تھا، اب لڑکوں کو اپنے ارد گرد بہت ساری لڑکیاں آرام سے مل جاتی ہیں، اسی لیے افیئر آسان ہوگئے ہیں، تو اس لیے انہیں اپنے گھر میں موجود بیوی سمجھ میں نہیں آتی اور انہیں اپنی بیوی سے بوریت ہونے لگتی ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ میں ایسی بہت سی لڑکیوں کو جانتی ہوں جن کے شادی شدہ مردوں کے ساتھ افیئرز ہیں اور مجھے یہ سب کچھ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، مرد جھوٹ بہت بولتے ہیں یہاں تک کہ گھر والوں سے چھپ کر دوسری شادیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لڑکیاں بھی غلط ہیں ان کو اپنا ایک اصول ہونا چاہیے کہ اگر کوئی آدمی شادی شدہ ہے تو انہیں اس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہیے۔

 

اداکارہ نے کہا کہ کچھ لڑکیوں کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی پیسے والا بندہ مل جائے جو فورا کوئی جائیداد ان کے نام کرے یا پھر بڑی رقم 3,4 کروڑ ان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروادے۔نادیہ خان نے کہا کہ طلاق کی شرح بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اب خواتین مالی طور پر آزاد ہیں، تو انہیں یہ مسئلہ نہیں ہوتا کہ طلاق کے بعد انہیں کون سنبھالے گا وہ اپنا خیال خود رکھ سکتی ہیں اس لیے اب وہ بھی کوئی غلط بات برداشت نہیں کرتیں۔

اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیلے بچوں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ انسان کا دماغ تھوڑا الجھا ہوا ہوتا ہے، جب آپ کام پر ہوں تو آپ کادھیان گھر کی طرف ہوتا ہے اور اگر آپ گھر پر ہوں تو آپ کو یہ فکر ہوتی ہے کہ آپ کو کام کرنا ہے کیونکہ بچوں کی ضرورتیں بھی پوری کرنی ہوتی ہیں۔نادیہ نے کہا کہ میری ذمہ داری دوہری تھی تو ظاہر ہے زندگی مشکل تھی، میں نے طلاق کے بعد اپنا مارننگ شو بھی اسی لیے چھوڑا تھا کیونکہ میرے بچوں کو میری ضرورت تھی لیکن دوسری شادی کے بعد اب زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: خواتینشوبز ڈیسکطلاقنادیہ خان
Previous Post

امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر 'خوفناک غلطی' کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی

Next Post

بیگم کو اسٹیبلشمنٹ مانتا ہوں اور ان کیساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں،نعمان اعجاز

News Editor

News Editor

Next Post
نعمان اعجاز

بیگم کو اسٹیبلشمنٹ مانتا ہوں اور ان کیساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں،نعمان اعجاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading