رپورٹس کے مطابق، اس فلم کو دیگر سیکوئلز کی طرح تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کیمرون نے اسے ایک ہی وقت میں دیگر فلموں کے ساتھ فلمایا تھا اور جلد ریلیز کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
پہلے ٹریلر میں نئے ناوی قبائل متعارف کرائے گئے ہیں جن میں "ونڈ ٹریڈرز” (فضا میں غبارے جیسے جہازوں پر سفر کرنے والا پرامن قبیلہ) اور "فائر پیپل” شامل ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ایک آسمان میں لڑائی سے ہوتا ہے جس میں ایک آگ سے لپٹا تیر ایک ناوی کو ہلاک کر دیتا ہے۔
فلم کی کہانی دوسری فلم "دی وے آف واٹر” کے بعد شروع ہوتی ہے۔ زوئی سالڈانا نے ٹریلر متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ "فائر پیپل” وہ ناوی ہیں جنہوں نے ایوا کو ترک کر دیا ہے۔
کیمرون نے اپنے فلم کے پہلے ٹریلر کی نمائش میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ میں فلم کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ فلم 19 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوگی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اپنے دو سابقہ حصوں سے زیادہ کمائی کرے گی۔