تل ابیب (انٹرنیشنل نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور ایران کی منجمد رقم کی بحالی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا پر کڑی تنقید کی۔نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ ایران کے جوہری ڈھانچے کو ختم نہ کرنے والے معاہدے تہران کے جوہری پروگرام کو وسعت دینے کا باعث بنیں گے۔
نیتن یاہو نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے بارے میں رپورٹ ہونے والی باتوں پر سخت تنقید کی، جس کے تحت اسلامی جمہوریہ کو پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو سست کرنیپر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کی واگزار کی گئی رقم تہران کے دہشت گرد پراکسیوں اور ایجنٹوں کے پاس جائے گا۔