• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر انتخابات کیلئے راضی کرے،سراج الحق

News Editor by News Editor
مارچ 24, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سرکاری اداروں کی رائے پر انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے،

اس سے قبل سپریم کورٹ کے دوصوبوں میں الیکشن کے معاملہ پر ازخود نوٹس سے بھی ابہام پیدا ہوا تھا، اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں 90دن میں الیکشن کرانا ضروری ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیے 30اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی جو کہ آئینی مدت سے 14دن تجاوز تھا۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر ایک ہی روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے راضی کرے تاکہ عوام کو آزادانہ اور شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ملے۔

اسلام آباد کی جامع مسجد فرقان میں خطبہ جمعہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی کے نتیجے میں رہی سہی کمزور جمہوریت بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے، سیاسی اطراف کے مابین کم از کم ایجنڈے پر ڈائیلاگ کا آغاز نہ ہوا تو جمہوریت کی گاڑی گہری کھائی میں گرے گی، حکمران جماعتیں ہوش کے ناخن لیںاور اپنے ذاتی مفادات کے چکروں سے باہر نکلیں، ان کی جنگ میں قومی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی موجودہ اتحادی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی، اس نے گزشتہ 11ماہ میں ہر شعبہ میں تباہی مچائی، یہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، اس وقت ملک میں ساری کارروائی آئی ایم ایف کے بھاشن کے مطابق ہو رہی ہے، رمضان کے مقدس مہینے میں بھی حکومت عوام کو کسی قسم کاریلیف نہیں دے سکی، غریبوںکی آٹے کی لائنوں میں شہادتیں ہو رہی ہیں۔

حکومت نے رمضان کے مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر طول و عرض میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، بڑے شہروں میں گیس کا بھی بحران ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کرے، بجلی اور گیس کا ٹیرف کم کیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جماعت اسلامی کا منشور دوسری جماعتوں کی طرح محض لفظی مشق نہیں بلکہ یہ وہ ویژن اور خاکہ ہے جو ہماری سات دہائیوں کی جدوجہد کا عکاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ 75برسوں سے ملک کو اسلامی نظام سے محروم رکھا گیا، اگر قیام پاکستان کے بعد ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی قائم ہو جاتی تو بنگلہ دیش الگ نہ ہوتا، فوجی ڈکٹیٹروں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں نے مل کر ملک کا حلیہ بگاڑا۔ عدل و انصاف کی حکمرانی، کرپشن کا خاتمہ، وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو جائے تو ملک کو بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں۔ صرف جماعت اسلامی ہی یہ مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔ ہمارا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے، زلزلہ، کرونا ہو یا سیلاب جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سیاسی جماعتوں، ماہرین معیشت اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے میثاق معیشت تیار کیا جائے گا، سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، ناجائز منافع خور مافیاز اور کارٹلز کو ختم کر کے اشیائے خورونوش اور ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے، بلواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کا منصفانہ فارمولا بنایا جائے گا، جنرل سیلز ٹیکس کو پانچ فیصد سے کم کیا جائے گا، اندرون و بیرون ملک سے ترسیلات زر پر بنک چارجز کم کریں گے، گورنر سٹیٹ بنک پارلیمنٹ اور حکومت کے سامنے جوابدہ ہو گا،

غیر ترقیاتی اخراجات میں 30فیصد کمی کر کے سرکاری اداروں میں اسراف کا خاتمہ کر کے سادگی اور قناعت اختیار کی جائے گی، قومی اداروں کی فروخت یا نجکاری کی بجائے انھیں منافع بخش بنانے کے لیے اہل انتظامیہ کا تقرر کیا جائے گا، ملک میں بلا امتیاز اور بے لاگ احتساب کا نظام قائم کیا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنانتخابات ملتویسراج الحقسرکاری اداروںغیر آئینی
Previous Post

اٹارنی جنرل شہزاد الٰہی نے استعفیٰ دے کر درست فیصلہ کیا،حماد اظہر

Next Post

انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا،مریم نواز

News Editor

News Editor

Next Post
مریم نواز

انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا،مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading