کراچی (کامرس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ(ایس سی بی پی ایل) نے خواتین کے لیے ”ایس سی سحر ویمنز اکائونٹ” کے نام سے ایک خصوصی اکاؤنٹ متعارف کرادیا ۔
یہ جدید سہولت بینک کی خاتون کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرے گی اور خواتین کی مالی شمولیت اور بااختیار ہونے پر بینک کی توجہ کا اظہار کرے گی۔ایس سی سحر ویمنز اکاؤنٹ خواتین کو ایسی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا جن میں ابتدائی بیلنس یا کم از کم ڈپازٹ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، بینک اسٹیٹمنٹ اور بینک سرٹیفکیٹ سمیت متعدد خدمات بلامعاوضہ فراہم کی جاتیں ہیں،لیکن یہ صرف اِن فوائد تک ہی محدود نہیں ہے۔
اِس اکائونٹ کو بینک کی 7/24 گھنٹے کام کرنے والی ڈیجیٹل بینکاری کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔یہ اکاؤنٹ کاروباری صارفین کے لیے بھی ہے جس پر انسٹالیشن چارجز اور ماہانہ ‘اسٹریٹـٹوـبینک (S2B)’ فیس میں ‘چھوٹ’ دی گئی ہے۔اس پلیٹ فارم کو کاروباری اداروں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وہ اس کے ذریعے سفر کے دوران بھی ادائیگی کر سکتے ہیں اور ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ رکھ سکتے ہیں۔ایس سی سحرویمنز اکاؤنٹ اسلامی بینکاری اکاؤنٹ کے طور پر بھی دستیا ب ہے۔
ایس سی سحر کی اثاثہ جاتی مصنوعات ذاتی فنانس پر ریٹ بریکس پیش کرنے کے علاوہ کریڈٹ کارڈ کی پہلے سال کی سالانہ فیس کی چھوٹ کے ساتھ کیے جانے والے اخراجات پر کیش بیک کی سہولت پیش کرتی ہے۔”ہوم فنانس”کی پروسیسنگ پر فیس میں چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ زبردست تحائف بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ایس سی سحر اسیٹ پروپوزیشن میں ترجیحی نرخوں پر ‘ایزی کریڈٹ (ریوالونگ فنانس) اور کاروبار کے مالکان کے لیے کارپوریٹ کارڈ پیش کرتا ہے۔
ایس سی سحر ویلتھ پروپوزیشن کے ذریعے خواتین سرمایہ کاری اور انشورنس کی مصنوعات کے بارے میں خصوصی مشاورت کے حصول کے علاوہ میوچوئل فنڈز پر کیش بیکس اور انشورنس سرمایہ کاری پر رعایت حاصل کر سکتیں ہیں۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں ہیڈ آف کنزیومر، پرائیویٹ اور بزنس بینکنگ سعدیہ ریاض نے کہاکہ ایس سی سحر ویمنز اکاؤنٹ کی سہولتیں جدید مالی ٹیکنالوجیز پر مشتمل ہیں تاکہ پاکستان کی بڑی حد تک بینکاری کی سہولتوں سے محروم خواتین کو مالی تحفظ، ڈیجیٹل رسائی اور معاشی آزادی فراہم کی جاسکے۔
ہمیں امید ہے کہ وسیع پیمانے پر دستیاب فوائد اور مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ اکاؤنٹ باقاعدہ بینکاری چینلوں کے ذریعے اپنے مالی معاملات کا نظم و نسق کرنے کی ترغیب دے گا۔کلائنٹ کے تجربے کو آسان بنانے کی غرض سے، کسٹمر ٹچ پوائنٹس، برانچوں اور رابطہ مراکز پر سحر چیمپئنز کے نام سے خاتون عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایس سی سحر ویمنز اکاؤنٹ ہولڈرز مالی خواندگی اور بینکاری مصنوعات کی ویڈیو ٹیوٹوریلز تک بھی رسائی حاصل کر سکتیں ہیں۔
٭









