• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 25 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
عالمی بینک

عالمی بینک نے دنیا بھر میں غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کردی

News Editor by News Editor
فروری 7, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے دنیا بھر میں غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کردی ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، لیکن پاکستان میں غذائی افراط زرترکی اور سری لنکا سمیت دیگر دوسرے ممالک کی طرح خراب نہیں ہے جو سب سے زیادہ متاثرہ 10سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

ورلڈ بینک کی جانب جاری ہونیوالی فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی افراط زر کی شرح 30فیصد سے کم ہے اور غذائی افراط زر کی حقیقی شرح 5فیصد سے بھی کم ہے۔فہرست میں دیئے گئے افغانستان کے اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں غذائی افراط زر 5فیصد سے 30فیصد کے درمیان ہے جبکہ غذائی افراط زر کی حقیقی شرح 2 فیصد سے کم ہے۔بھارت میں غذائی افراط زر 2فیصد سے 5فیصد کے درمیان اور حقیقی غذائی افراط زرصفر فیصد سے نیچے ریکارڈ کی گئی، یعنی اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

بنگلہ دیش میں غذائی افراط زر کی شرح تقریبا 8فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ غذائی افراط زر کی حقیقی شرح کا کوئی وجود نہیں ہے۔بھارت، روس، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان اور ویتنام ان ممالک میں شامل ہیں جہاں غذائی افراط زر صفر سے نیچے ہے۔ یہ اعداد و شمار سرکاری کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)پر مبنی ہیں جیسا کہ ان ممالک میں حکومت کی طرف سے پیمائش کی جاتی ہے۔عالمی بینک نے ستمبر سے دسمبر 2022کے درمیان اعداد و شمار جمع کئے اوردنیا کے بیشتر ممالک میں گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔کینیڈا اورامریکہ میں غذائی افراط زرکی شرح 10فیصد اور غذائی افراط زر کی شرح 4فیصد ہے۔

غذائی افراط زرسے متاثر ہونیوالے ٹاپ 10ممالک کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ زمبابوے 285 فیصد افراط زر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ترکی میں بھی لوگ 77فیصد افراط زر کیساتھ خوفناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔زمبابوے میں افراط زر285فیصد وینزویلا 158فیصد لبنان میں 143فیصد ارجنٹائن 95 فیصد ترکیہ 77فیصد گھانا 60 فیصد سری لنکا 59 فیصد روانڈا 59 فیصد ہیٹی 53فیصد ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک افریقہ، شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ، جنوبی ایشیا، یورپ اور وسطی ایشیا میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے نظام اور بچوں میں غذائی قلت سے متعلق اقوام متحدہ کے گلوبل ایکشن پلان نے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں ان 15 ممالک میں سب سے زیادہ کمزور بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جو خوراک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں 3 کروڑ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 80لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔تنازعات، موسمیاتی تبدیلیاں، عالمی وبا کرونا اور زندگی گزارنے کے لیے بڑھتے ہوئے اخراجات شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ ان کی صحت، غذائیت اور دیگر زندگی بچانے والی خدمات تک رسائی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے نے فوڈ سیکیورٹی کی صورتحال کو بدترین بنا دیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: عالمی بینکغذائی افراط زر
Previous Post

آئی ایم ایف نے پاکستان کے دو پاور پلانٹس اور سٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا

Next Post

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ''ایس سی سحر ویمنز اکاؤنٹ''متعارف کرا دیا

News Editor

News Editor

Next Post
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ''ایس سی سحر ویمنز اکاؤنٹ''متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7479

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

574
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

546
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading