لارا دتہ رامائن

اداکارہ لارا دتہ رامائن کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ساڑھی لک پر ٹرول ہوگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ رامائن کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ساڑھی لک پر ٹرول ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رامائن کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب اداکارہ لارا دتہ کی ساڑھی پر بھی صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔

شائقین نے کہا کہ تاریخی فلم کے ملبوسات بہت عجیب لگ رہے ہیں، صرف زیورات سے رائلٹی نہیں بنتی۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سائی پلوی اور راکول پریت سنگھ سے زیادہ لارا دتہ کا کردار عجیب لگ رہا ہے ان کی ساڑھی کافی جدید اور سادہ نظر آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں