نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔ سشما سوراج 14 فروری 1952ء کو انبالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔
صحت کی خرابی کے باعث سابق وزیر خارجہ 2019ء کے ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلف اٹھانے کی تقریب میں انہوں نے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کی حکومت میں پانچ سال تک وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں